Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / روڈ سیفٹی پر بیداری مہم

روڈ سیفٹی پر بیداری مہم

نظام آباد:22؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے آٹو ڈرائیورس کا تعاون ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار ایس پی نظام آباد ڈاکٹر ترون جوشی نے کیا۔ روڈ سیفٹی ویک کے تحت پوسٹرس اور بینرس، پمفلٹ کی اجرائی کے موقع پر کیا۔ ایس پی نظام آباد نے روڈ سیفٹی ویک کے تقاریب کے تحت کل کیمپ آفس میں کیمپ آفس میں آٹو یونین کے صدر ج

نظام آباد:22؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے آٹو ڈرائیورس کا تعاون ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار ایس پی نظام آباد ڈاکٹر ترون جوشی نے کیا۔ روڈ سیفٹی ویک کے تحت پوسٹرس اور بینرس، پمفلٹ کی اجرائی کے موقع پر کیا۔ ایس پی نظام آباد نے روڈ سیفٹی ویک کے تقاریب کے تحت کل کیمپ آفس میں کیمپ آفس میں آٹو یونین کے صدر جمیل نواب، ڈپٹی کمشنر محکمہ ٹرانسپورٹ راجہ رتنم، ٹرافک انسپکٹر سریدھر کمار کے ہمراہ پوسٹر کی رسم اجرائی عمل میں لائی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بیشتر حادثات آٹو کے ذریعہ ہورہے ہیں آٹو ڈرائیورس چوکس رہتے ہوئے آٹو چلانے کی صورت میں حادثات میں کمی کی جاسکتی ہے

آٹو میں گنجائش سے زائد مسافروں کو سوار نہ کرے اور سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے آٹو ڈرائیورس پولیس اور آرٹی اے کے عہدیداروں کے ساتھ تعاون کریں اور آٹو کے ساتھ تمام اسنادات ساتھ رکھیں قواعد کی عمل آوری کرتے ہوئے آٹو چلانے کی صورت میں انہیں ترغیبی انعامات بھی دئیے جائیں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجہ رتنم نے کہا کہ روڈ سیفٹی تقاریبات کے تحت آر ٹی اے عہدیداروں کی جانب سے کئی پروگرام انجام دئیے جارہے ہیں اسی کے تحت ٹرافک قواعد کی عمل آوری کرتے ہوئے آٹو چلانے کے بارے میں شعور بیدار کرتے ہوئے تمام بس اسٹانڈ اور آٹو اسٹانڈ پر بیانرس اور پوسٹرس لگائے جارہے ہیں ۔

ٹرانسپور ٹ ٹیکس کی وصولی کا ریکارڈ
نظام آباد:22؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈپٹی کمشنر محکمہ ٹرانسپورٹ مسٹر راجہ رتنم نے بتایا کہ ضلع محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے 2013 اپریل سے ڈسمبر تک محاصل کی وصولی میں ضلع نظام آباد ریاست بھر میں سرفہرست ہے یہ کل شام محکمہ ٹرانسپورٹ آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ سال اپریل سے ڈسمبر تک 65.4 کروڑ روپئے کے نشانہ کی تکمیل میں 86.93فیصد 56.90 کروڑ روپئے وصول کرتے ہوئے ضلع نظام آباد ریاست بھر میں سرفہرست ہے جبکہ ورنگل 81.93 فیصد وصول کرتے ہوئے دوسرے مقام اور میدک 81.90 فیصد وصول کرتے ہوئے تیسرے مقام ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ لائف ٹیکس کی وصولی میں 83.75فیصد حاصل کرتے ہوئے پہلے مقام اور فیسوں کی وصولی میں 88.53فیصد وصول کرتے ہوئے پہلامقام، تنقیحات میںجرمانے کے وصولی میں دوسرا مقام حاصل ہوا ہے گذشتہ معاشی سال میں تنقیحات میں جرمانے کی وصولی میں ضلع نظام آباد 23ویں مقام پر تھا اور تمام شعبوں میں15 واں مقام تھا اور معاشی سال میں دوسرے مقام اور تمام شعبوں میں پہلے مقام پر حاصل ہوا ۔ اسی طرح آئندہ دو ماہ دلچسپی کے ساتھ عہدیدار کام کرنے کی صورت میں ضلع نظام آباد کو پہلے مقام پر برقرار رکھا جاسکتا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT