Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / روڈ ٹوومبلڈن ٹورنمنٹ کا حیدرآباد میں آغاز ‘ٹم ہنمین توجہ کا مرکز

روڈ ٹوومبلڈن ٹورنمنٹ کا حیدرآباد میں آغاز ‘ٹم ہنمین توجہ کا مرکز

حیدرآباد۔18جنوری ( سیاست نیوز) گرانڈ سلام ٹورنمنٹ میں ومبلڈن کی اپنی مقبولیت اور عوام میں دلچسپی  ہے اور ہندوستانی کھلاڑیوں کی ومبلڈن تک رسائی اور بہتر مظاہرہ کیلئے جونیئر سطح پر جو ٹورنمنٹ ’’ روڈ ٹو ومبلڈن ‘‘ کے نام سے منعقد کیا جاتا ہے اس کیلئے حیدرآباد کو نئے میزبان کے طور پر منتخب کیا گیاہے نیز حیدرآباد کے ایس اے ٹی ٹینس کامپلکس میں آج روڈ ٹو ومبلڈن ٹورنمنٹ کا آغاز ہوا ہے جو کہ 23جنوری تک کھیلا جائے گا ۔ قبل ازیں یہ ٹورمنٹ دہلی ‘ ممبئی اور کولکتہ میں منعقد ہونے کے علاوہ گذشتہ ہفتہ انڈور میں کوالیفائنگ مقابلے بھی منعقد کئے گئے تھے ۔ مذکورہ ٹورنمنٹ دراصل آل انگلینڈ لان ٹینس کلب ( اے ای ایل ٹی سی ) اور ایچ ایس بی سی کے اشتراک کے ساتھ منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس ٹورنمنٹ کے دوران نہ صرف ہندوستان سے ابھرتے انڈر 14 زمرہ کے کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے منعقد کرنے کے علاوہ ٹینس کلینک اور کوچنگ کیمپ بھی منعقد کئے جائیں گے ۔ ٹورنمنٹ میں جہاں ہندوستان کے ابھرتے ٹینس اسٹار توجہ کے مرکز ہوں گے وہیں برطانیہ کے سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار ٹم ہنمین توجہ کا مرکز ہے جو اس ٹورنمنٹ میں بحیثیت کوچ ہندوستان کی نئی صلاحیتوں کی نگرانی کریں گے ۔ ہندوستان کے انڈر14زمرہ کے ٹینس اسٹار کیلئے منعقد کیا جانے والا یہ ٹورنمنٹ 2014ء سے ہی اپنی مقبولیت حاصل کررہا ہے اور آل انڈیا ٹینس اسوسی ایشن ( اے آئی ٹی اے ) نے  اے ای ایل ٹی سی  اور ایچ ایس بی سی کے ساتھ تین سالہ معاہدہ کیا ہے ۔ گذشتہ ہفتہ منعقدہ کوالیفائنگ مقابلوں سے سرفہرست 16لڑکے اور لڑکیوں کے درمیان روڈ ٹو ومبلڈن ٹورنمنٹ منعقد کیا جارہا ہے اور ان میں سے فاتح کھلاڑیوں کو رواں برس کولکتہ میں گراس کورٹ پر منعقد ہونے والے ٹورنمنٹ میں شرکت کا موقع ملے گا اور وہاں منعقد ہونے والے ٹورمنٹ کے فاتح کھلاڑیوں کو ومبلڈن کے جونیئر زمرہ میں ہندوستان کی نمائندگی کا موقع لے گا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT