Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / روہت، بھونیشور اور بننی ٹسٹ ٹیم سے خارج

روہت، بھونیشور اور بننی ٹسٹ ٹیم سے خارج

موہالی ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم انتظامیہ نے آج روہت شرما، بھونیشور کمار اور اسٹیورٹ بننی کو ٹسٹ ٹیم سے خارج کرتے ہوئے انہیں رانجی ٹرافی میں اپنی متعلقہ ٹیم کی نمائندگی کی اجازت دے دی ہے۔ مذکورہ تینوں کھلاڑی جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستانی ونڈے ٹیم کا حصہ تھے جس میں میزبان ٹیم کو 2-3 کی شکست ہوئی۔ روہت شرما اور بھونیشور کمار 7 نومبر کو ممبئی اور اترپردیش کے درمیان شروع ہونے والے مقابلہ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے جبکہ بننی کرناٹک ٹیم میں شمولیت اختیار کریں گے جوکہ میسور میں اڈیشہ کے خلاف اپنا مقابلہ کھیلے گی۔

TOPPOPULARRECENT