Sunday , September 23 2018
Home / Top Stories / روہت شرما کی ونڈے میں دوسری ڈبل سنچری

روہت شرما کی ونڈے میں دوسری ڈبل سنچری

کولکتہ ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تاریخی میدان ایڈن گارڈنس میں ہندوستانی اوپنر روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے مقابلہ میں 264 رنز کی ریکارڈ اننگز کھیلتے ہوئے ونڈے کے کئی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ روہت شرما ونڈے میں دوسری مرتبہ ڈبل سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن چکے ہیں جیسا کہ گذشتہ برس نومبر میں روہت شرما نے آسٹریلی

کولکتہ ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تاریخی میدان ایڈن گارڈنس میں ہندوستانی اوپنر روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے مقابلہ میں 264 رنز کی ریکارڈ اننگز کھیلتے ہوئے ونڈے کے کئی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ روہت شرما ونڈے میں دوسری مرتبہ ڈبل سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن چکے ہیں جیسا کہ گذشتہ برس نومبر میں روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف بنگلور میں 209 رنز اسکور کئے تھے۔ روہت شرما نے 173 گیندوں کی اننگز میں 33 چوکے اور 9 چھکے لگاتے ہوئے اپنے کیریئر کی دوسری ڈبل سنچری اسکور کی، اس دوران انہوں نے سابق اوپنر ویریندر سہواگ کے 219 رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ علاوہ ازیں اے سطح پر کھیلی جانے والی کرکٹ میں بھی وہ شکھردھون کے 248 رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ (تفصیلی خبر صفحہ اسپورٹس پر)

TOPPOPULARRECENT