Saturday , February 23 2019

روہت شیٹی ثانیہ پر فلم بنائیں گے

ممبئی۔19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)بالی ووڈ انڈسٹری کو بلاک بسٹر فلمیں دینے والے ہدایتکار روہت شیٹی نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت نے ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا،انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان پر فلم سازی کا ارادہ رکھتا ہوں اور اس سلسلے میں سب سے پہلے ثانیہ مرزا زیر غور ہیں ،فلم میں ثانیہ کا کردار نبھانے کیلئے نیہا دھوپیا یا پرنیتی چوپڑا کا نام زیرغور ہے جو ثانیہ کی دوست بھی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT