Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / روہت نے رچرڈز کا 37 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا

روہت نے رچرڈز کا 37 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا

پرتھ ، 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے بیٹسمن روہت شرما نے آسٹریلیا کی سر زمین پر ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز بیٹسمن سَر ویوین رچرڈز کا ایک روزہ میچوں میں 37 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے لجنڈ رچرڈز نے 1979ء میں آسٹریلیا کے خلاف ملبورن کے میدان میں 153 رنز (ناٹ آؤٹ) بنائے تھے۔ روہت نے منگل کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 171 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ اوپنر روہت نے آسٹریلیا کے خلاف یہ کارنامہ 163 گیندوں پر 13 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے انجام دیا۔ روہت شرما اور ویراٹ کوہلی نے اسی میچ میں دوسری وکٹ کی شراکت میں 207 رنز کی پارٹنرشپ بھی قائم کی۔ واضح رہے کہ روہت شرما ایک روزہ میچوں میں دو ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے واحد بیٹسمن ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے ایک روزہ میچوں کی تاریخ کی سب سے بڑی اننگز بھی کھیل رکھی ہے، جب انھوں نے سری لنکا کے خلاف 264 رنز سکور کئے تھے۔ ہندوستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف آخری دس اوورز میں 93 رنز بنائے۔

TOPPOPULARRECENT