روہت ویسٹ انڈیز سیریز میں شرکت سے محروم

نئی دہلی ۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) زخموں سے صحتیاب ہورہے ہندوستانی اوپنر روہت شرما جو پہلے ہی رواں چمپیئنس لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ میں ممبئی انڈینس کی قیادت کرنے سے محروم ہوچکے ہیں، اب وہ 8 اکٹوبر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والی محدود اوور کی سیریز میں بھی شرکت نہیں کر پائیں گے۔ روہت شرما جو پہلے انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کے دوران اپنی انگلی زخمی کر بیٹھے تھے اور صحتیاب ہونے کیلئے انہیں چار ہفتے درکار تھے، لیکن انگلی کے زخم سے صحتیاب ہونے کے باوجود وہ ہنوز کاندھے کے زخم سے پریشان ہیں۔ 27 سالہ روہت شرما بی سی سی آئی کے فزیوس کی جانب سے بنگلور میں نیشنل کرکٹ اکیڈیمی میں صحتیابی کا پروگرام مکمل کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT