Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / روہت ویمولا کی والدہ اور بھائی نے بدھ مت قبول کرلیا

روہت ویمولا کی والدہ اور بھائی نے بدھ مت قبول کرلیا

ممبئی ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دلت محقق روہت ویمولا کے خاندان نے ان کی خودکشی کے تقریباً 3 ماہ بعد بدھ مت قبول کرلیا۔ امبیڈکر کی 125 ویں یوم پیدائش تقریب کے موقع پر روہت کی والدہ رادھیکا اور بھائی ناداچیتنیا ویمولا عرف راجہ ویمولا کو بدھ راہبوں نے ایک تقریب میں دیکشادی اور بدھ مت میں شامل کرلیا۔ اس موقع پر باباصاحب امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر بھی موجود تھے۔ راجہ ویمولا نے وزیراعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے آواز اٹھانے پر انہیں کچل دینے کی کوشش کررہی ہے جبکہ ان کے نام پر ان کی یوم پیدائش تقریب منائی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT