Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / روہت ویمولا کی والدہ نے 8 لاکھ روپئے کا معاوضہ قبول کرلیا

روہت ویمولا کی والدہ نے 8 لاکھ روپئے کا معاوضہ قبول کرلیا

حیدرآباد۔/21فبروری، ( پی ٹی آئی) ریسرچ اسکالر روہت ویمولا کی والدہ نے اپنے بیٹے کی دو سال قبل خودکشی پر یونیورسٹی آف حیدرآباد کی طرف سے بطور معاوضہ پیش کردہ 8 لاکھ روپئے قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی بھی صورت میں انتظامیہ کے ساتھ سمجھوتہ نہیں ہے۔ رادھیکا ویمولا نے گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں کہا کہ انہوں نے اپنے وکیل اور حامیوں کے مشورہ پر یہ معاوضہ قبول کیا ہے۔ قبل ازیں انہوں نے یونیورسٹی کی اس پیشکش کو قبول کرنے سے انکارکردیا تھا کیونکہ وہ اس غلط تاثر میں تھیں کہ بشمول وائس چانسلراپا راؤ یونیورسٹی حکام کی ایماء پر اس رقم کی پیشکش کی گئی ہے۔بعد میں پتہ چلا کہ قومی کمیشن برائے پسماندہ طبقات کے احکام کے مطابق یہ رقم جاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شفاف انداز چاہتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT