Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / روہت ویمولہ کو خود کشی پر مجبو رکرنے والوں کے خلاف مقدمہ کا مطالبہ

روہت ویمولہ کو خود کشی پر مجبو رکرنے والوں کے خلاف مقدمہ کا مطالبہ

حیدرآباد 5 ( این ایس ایس ) تلنگانہ ڈیموکریٹک فرنٹ کی جانبسے 8 مئی کو اندرا پارک پر دن بھر کا دھرنا منظم کیا جائیگا ۔ اس دھرنا کا مقصد مرکزی و ریاستی حکومتوں سے یہ مطالبہ کرنا ہے کہ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے دلت ریسرچ اسکالر روہت ویمولہ کی خود کشی کیلئے ذمہ دار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹی ڈی ایف قائدین سامباشیوا راؤ ‘ نارائن راؤ ‘ سی ایچ پربھاکر اور دوسروں نے الزام عائد کیا کہ روہت ریمولہ کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا تھا اور اسے اعلی ذات والوں کی جانب سے ذہنی اذیت دی جا رہی تھی جس کی وجہ سے اس نے یونیورسٹی ہاسٹل میں خود کشی کرلی ۔ انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ روہت ویمولہ نے یونیورسٹی میں ذات پات کے بھید بھاؤ کے خلاف وائس چانسلر کو ایک مکتوب بھی روانہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر نے اس پر بھی کوئی کارروائی نہیں کی تھی ۔ اسے خود کشی پر مجبور کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT