Saturday , April 21 2018
Home / شہر کی خبریں / روہت ویمولہ کی دوسری برسی ‘ حیدرآباد یونیورسٹی میں یوم شہادت

روہت ویمولہ کی دوسری برسی ‘ حیدرآباد یونیورسٹی میں یوم شہادت

حیدرآباد 16جنوری (یواین آئی ) حیدرآباد یونیورسٹی کے طالب علم روہت ویمولہ کی دوسری برسی کے موقع پر یوم شہادت منعقد کیا جارہاہے ۔ 17جنوری کو اس پروگرام میں پرکاش امبیڈکر کے علاوہ دوسرے دلت لیڈران بھی خطاب کریں گے ۔ گجرات کے آزاد رکن اسمبلی جگینش میوانی کو بھی اس پروگرام میں مدعو کیاگیاہے ۔واضح رہے کہ 17جنوری2016 کو حیدرآباد یونیورسٹی میں روہت ویمولہ نے خودکشی کی تھی۔ طلبانے بڑے پیمانے پر احتجاج بھی کیا تھا ۔ کئی قومی لیڈران بشمول راہول گاندھی،اروند کجریوال نے کیمپس پہونچ کر طلباسے خطاب کیاتھا۔

TOPPOPULARRECENT