Thursday , January 18 2018
Home / Top Stories / روہت کا تیسرا ڈبل دھماکہ ،سری لنکا چاروںشانے چت

روہت کا تیسرا ڈبل دھماکہ ،سری لنکا چاروںشانے چت

موہالی۔13ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)سابق کپتان انجلیو میتھیوز کی شاندار سنچری کے باوجود سری لنکا کو یہاں منعقدہ دوسرے ونڈے میں 141 رنز کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ ہندوستانی ٹیم اس کامیابی کے ذریعہ تین مقابلوں کی سیریز میں 1-1 کی واپسی کی ہے ۔ میتھیوز نے 132 گیندوں میں 9 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 111 رنز اسکور کئے ۔ مہمان ٹیم کیلئے دوسرا اعظم ترین اسکور گُنا رتنے نے 34 رنز کی شکل میں بنایا ۔ ہندوستان کیلئے یوزویندر چہل نے 60 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں اپنی کپتانی میں پچھلی شرمناک شکست سے پریشان روہت شرما (ناٹ آوٹ 208) نے ناقدین کوسخت جواب دیتے ہوئے یہاں دوسرے کرو یا مرو کے ونڈے میں سری لنکا کے خلاف رنوں کی بارش کرتے ہوئے اس کے سامنے کامیابی کے لئے393 رنز کا ہمالیائی ہدف رکھا۔ سری لنکائی کپتان تشارا پریرا کا آئی پی ایل کے اپنے گھریلو میدان پر ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ ہندوستانی بیٹسمینوں نے غلط ثابت کرتے ہوئے چار وکٹ پر مقررہ50 اوور میں 392 رن کا بڑا اسکوربنایا ۔اوپنر اورکارگزار کپتان روہت شرما نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے موہالی کے میدان پر 153گیندوں میں 13 چوکے اور 12 چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ 208 رنز کی شاندار ڈبل سنچری کھیلی۔ ونڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں روہت سب سے زیادہ تین ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں جبکہ دیگر بیٹسمینوں ہندوستانی سابق اوپنرس کی جوڑی سچن تنڈولکر ویریندرسہواگ کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے اوپنر کریس گیل اور نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل شامل ہیں۔ یہ روہت کا ونڈے میں تیسرا بہترین اسکور ہے جبکہ ونڈے تاریخ میں مجموعی طورپر یہ ان کا چھٹا بہترین اسکور بھی ہے ۔روہت نے اپنی16 ویں ونڈے سنچری 115گیندوں میں مکمل کی جبکہ 133 گیندوں میں اپنے150 رن مکمل کئے ۔ اس کے بعد انہوں نے چوکے چھکے کی بارش کرتے ہوئے151 گیندوں میں 200 رن پورے کئے ۔

30 سالہ روہت نے اسی کے ساتھ کیریئر کا تیسرا سب سے بڑا اسکور بھی اپنے نام کیا۔ ونڈے میں تین ڈبل سنچری بنانے والے روہت کا سری لنکا کے خلاف یہ دوسرا بڑا اسکور بھی ہے ۔ انہوں نے سال 2014 ء میں سری لنکا کے خلاف اپنے کیریئر کی سب سے زیادہ 264 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ آسٹریلیا کے خلاف سال 2013 ء میں انہوں نے 209 رن بنائے تھے جو ان کی ونڈے میں پہلی ڈبل سنچری تھی ۔سال 2016 میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 171 رنز کی اننگز کھیلی تھی لیکن سری لنکا کے خلاف چہارشنبہ کو دوسرے ونڈے میں انہوں نے ناٹ آؤٹ 208 رنز بنانے کے علاوہ ونڈے میں اپنا تیسرا بہترین اسکور بھی اپنے نام کردیا۔ اگرچہ اپنے دوسرے بہترین اسکور سے وہ صرف ایک رن ہی پیچھے رہے۔ایک سرے پر جم کر رن بنانے والے روہت کا ساتھ دوسرے سرے پر شکھر دھون اور پھر شریس ایئر نے بھی دیا ،جنہوں نے نصف سنچریاں اسکور کی۔ روہت کا ساتھ شکھر نے پہلے وکٹ کے لئے 115 رن جبکہ ایر نے 213 رنز کی ڈبل سنچری شراکت کرتے ہوئے موہالی کے گراؤنڈ پر ہندوستان کا سب سے بڑا اسکور بنا یا۔ دھون نے 67 گیندوں کی اننگز میں نو چوکے لگا کر 68 رنز اور اپنا محض دوسرا ونڈے کھیل رہے ایر نے70 گیندوں میں نو چوکے اور دو چھکے لگا کر 88 رنز بنائے ۔23 سالہ ایرکی یہ پہلی ونڈے نصف سنچری ہے انہوں نے دھرم شالہ میں ہی اپنا پہلا ونڈے کھیلا ہے جبکہ دھون کی یہ 23 ویں نصف سنچری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT