Saturday , November 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / روہت کوٹوئنٹی 20 میں نمبرون بننے کا موقع

روہت کوٹوئنٹی 20 میں نمبرون بننے کا موقع

نئی دہلی۔2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کو ٹسٹ اور ونڈے میں شکست دینے کے بعد ہندوستانی ٹیم ٹوئنٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے لیکن ان دونوں فارمیٹ کے بالکل برعکس ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ٹی 20 میں شکست دینا آسان نہیں ہوگا کیونکہ ان کی ٹیم میں کیرن پولارڈ ، ڈیرین براوو ، آندرے رسل اور دنیش رامدین جیسے طوفانی کھلاڑیوں کی واپسی ہوگئی ہے۔ ویسے ٹی 20 میں روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کے سامنے دو عالمی ریکارڈز ہیں اور ان دونوں ہی ان میں خود کو نمبر ایک بنتے دیکھنا چاہیں گے۔ ان دونوں کے درمیان مقابلہ سے ٹیم کو ہی فائدہ ہونے والا ہے۔ ٹی 20 میں سب سے زیادہ 2271 رنوں کا ریکارڈ ابھی مارٹن گپٹل کے نام ہے ، لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ یہ ریکارڈ زیادہ دنوں تک قائم رہنے والا نہیں ہے۔کیونکہ روہت اور کوہلی دونوں ہی اس ریکارڈ کے نزدیک ہیں۔ کوہلی 2102 رنوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں تو وہیں روہت شرما 2086 رنوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ ایسے میں ان دونوں میں سے جس کسی کا بیٹ چل گیا وہ نمبر ایک بن جائے گا۔ اچھی بات یہ بھی ہے کہ مارٹن گپٹل پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں نہیں کھیل رہے ہیں۔ علاوہ ازیں دونوں کے نشانے پر ٹی 20 میں سب سے زیادہ چوکے مارنے کا ریکارڈ بھی ہوگا۔ ابھی یہ ریکارڈ تلک رتنے دلشان کے نام ہے۔ دلشان کے نام 223 چوکے ہیں۔ کوہلی 214 چوکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں وہیں روہت شرما 190 چوکوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔ روہت شرما کے پاس نمبر ون بننے کا زیادہ موقع ہے کیونکہ کوہلی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز میں نہیں کھیل رہے ہیں اور وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے لہذا روہت کے پاس نمبر ون بننے کا اچھا موقع ہے۔ روہت آئی پی ایل میں ممبئی انڈینس کی کامیاب قیادت کرتے ہیںلہذا ویسٹ انڈیز کی عالمی چمپیئن ٹیم کے خلاف انکے مظاہرے اہم ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT