Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / روہت کو او بی سی قرار دینے کیلئے حکومت کی کوشش: رادھیکاویمولا

روہت کو او بی سی قرار دینے کیلئے حکومت کی کوشش: رادھیکاویمولا

حیدرآباد 17جنوری (پی ٹی آئی) دلت ریسرچ اسکالر روہت ویمولا کی پہلی برسی کے موقع پر اُس کی ماں رادھیکا ویمولا نے الزام عائد کیاکہ حکومت اُن کے بیٹے کو او بی سی قرار دینے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت چاہتی ہے کہ روہت ویمولا کو دیگر پسماندہ طبقہ (او بی سی) قرار دیا جائے۔ اُن کے بیٹے کی موت کے بعد وہ (حکومت) میرا تعاقب کررہی ہے۔ سماج میں ایک دلت کو جس توہین آمیز رویہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اِس کا اُنھیں بخوبی اندازہ ہے۔ رادھیکا ویمولا آج حیدرآباد یونیورسٹی کے باب الداخلہ پر طلبہ کے گروپ کی جانب سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کررہی تھیں۔ اُنھوں نے سوال کیاکہ ملزمین بشمول وائس چانسلر حیدرآباد یونیورسٹی اپا راؤ، مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ اور دیگر کی گرفتاری میں تاخیر کیوں کی جارہی ہے۔ حالانکہ اِن کے خلاف روہت کو خودکشی کے لئے اُکسانے پر ایس سی / ایس ٹی (مظالم کی روک تھام) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT