Friday , May 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / روہت کو دومقامات کا فائدہ،کوہلی بدستور نمبرون

روہت کو دومقامات کا فائدہ،کوہلی بدستور نمبرون

نئی دہلی۔18 ڈسمبر (سیا ست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے کارگزارکپتان روہت شرما سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے درجہ بندی میں دو مقام کی بہتری کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اس سیریز سے باہر رہنے والے ویراٹ کوہلی اپنے پہلے مقام پر برقرار ہیں۔روہت سری لنکا کے خلاف رواں سیریز میں کارگزار کپتان کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔ اتوار کو فیصلہ کن میچ جیتنے کے ساتھ ہندوستان نے روہت کی قیادت میں 2-1 سے ون ڈے سیریز بھی جیت لی ہے ۔ ونڈے میں اب بھی کوہلی سب سے زیادہ 876 نشانات کے ساتھ درجہ بندی میں پہلے مقام پر برقرار ہیں۔ وہ اپنی شادی کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف محدود اوور کی سیریز میں نہیں کھیل رہے ہیں۔ سری لنکا کیخلاف مین آف دی سیریز شکھر دھون ایک مقام کی ترقی کے بعد14 ویں نمبر پر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT