Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / روہت کو یونیورسٹی انتظامیہ نے خودکشی پر مجبور کیا، سی بی آئی تحقیقات پر زور

روہت کو یونیورسٹی انتظامیہ نے خودکشی پر مجبور کیا، سی بی آئی تحقیقات پر زور

کنیاکماری تاکشمیر رتھ یاترا کی حیدرآباد آمد، رام داس اتاولے کا خطاب
حیدرآباد 7 فروری (سیاست نیوز) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی سالگرہ کے پیش نظر ریپبلک آف انڈیا کے زیراہتمام اور رام داس اتاولے نیشنل پریسڈنٹ ریپبکن پارٹی آف انڈیا کی نگرانی میں بھارتا بھیم رتھ یاترا 26 جنوری کو کنیا کماری تا کشمیر آغاز ہوا۔ یہ رتھ یاترا آج حیدرآباد پہنچی۔ حیدرآباد سے ریاست مہاراشٹرا، بنگال، اترپردیش، مدھیہ پردیش، دہلی اور کشمیر تک جائے گی اور یکم مئی کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے آبائی وطن ماہو نزد اندور ریاست اترپردیش پہونچے گی اور اختتام عمل میں آئے گا۔ اسی ضمن میں پریس کلب میں منعقدہ پریس میٹ سے رام داس اتاولے نے کہاکہ رتھ یاترا کا مقصد یہ ہے کہ ’’ذات چھوڑو سماج جوڑو‘‘ نعرے کی بنیاد پر ہندوستان کے عوام کا شعور بیدار کرنا ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہندوستان آزاد ہے، ہندوستان میں کسی بھی ذات کا مرد دوسرے ذات کی لڑکی سے شادی کرسکتا ہے۔ انھوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ انٹر کاسٹ میریج کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرے اور حکومت کی جانب سے انھیں پانچ لاکھ روپئے اور ملازمت بھی فراہم کرے۔ رام داس اتاولے نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ پسماندہ طبقات ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو 25 فیصد تحفظات فراہم کئے جائیں جبکہ یونیورسٹی آف حیدرآباد کے طالب علم روہت نے خودکشی نہیں کی لیکن یونیورسٹی میں ایسے حالات پیدا کئے گئے کہ مجبوراً وہ خودکشی کرے۔ جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور اسٹوڈنٹس یونین کے طلباء بھی برابر کے شریک ہیں۔ اس کی سی بی آئی تحقیقات پر زور دیا۔ جس کے بعد خاطیوں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے بنڈارو دتاتریہ مرکزی وزیر لیبر ، مرکزی حکومت کو روہت کے تعلق سے غلط رپورٹ پیش کرنے سے متوفی کے خاندان کو حکومت کا تعاون حاصل نہیں ہے۔ انھوں نے حیدرآباد کے متوطن رپبلکن پارٹی آف انڈیا میں شمولیت حاصل کرنے پر پُنّا سنگھ والمیکی اور ڈاکٹر سلمان عرفان کو اسٹیٹ وائس پریسڈنٹس اور ماسٹر جی کو اسٹیٹ کوآرڈی نیٹر کے عہدوں پر نامزد کیا۔ انھوں نے اس بات کا اعتراف کیاکہ ہماری پارٹی میں اب تک ہندو اور عیسائی مل کر کام کررہے تھے اب اقلیتوں کی شمولیت سے پارٹی کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔ وینکٹ سوامی اسٹیٹ پریسڈنٹ کرناٹک نے کہاکہ رتھ یاترا کا مقصد دیگر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کو مل جل کر رہنے اور قومی یکجہتی کا درس دینا ہے۔ پارٹی بابا امبیڈکر کے اُصولوں پر عمل کررہی ہے۔ یہ پارٹی غریبوں کی ہمدرد ہے اور غریبوں کو اپنا حق دلانے کے لئے قائم کی گئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ریپبلکن پارٹی مرکزی حکومت سے نمائندگی کررہی ہے کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 125 ویں سالگرہ کے موقع پر اُن کا مجسمہ کنیا کماری میں تین سمندروں کے سنگم میں تنصیب کیا جائے۔ اس موقع پر کے گوپی اسٹیٹ کوآرڈی نیٹر ملند گروجی وائس پریسڈنٹ کرناٹک، جانسن اسٹیٹ کمیٹی ممبر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT