Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / روہت کیساتھ سچن اور سورو جیسے طویل کیریئر کی اُمید

روہت کیساتھ سچن اور سورو جیسے طویل کیریئر کی اُمید

ہم دونوں اوپنرس ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں : شکھر دھون
کولکتہ ۔ 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اوپنر شکھر دھون نے اپنے ساتھی روہت شرما کے ساتھ ہر میچ میں بہتر ہوتے ہوئے اپنے مشترکہ کھیل کی بنیاد پر توقع ظاہر کی ہے کہ وہ نہ صرف سابق اوپنرس سچن تنڈولکر اور سورو گنگولی کی تقلید کریں گے بلکہ ان دونوں سے بھی زیادہ طویل عرصہ تک کھیلیں گے۔ بنگلہ دیش میں شروع ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل شکھر دھون نے کہا کہ ’’میں اور روہت طویل عرصے سے بحیثیت اوپنرس کھیل رہے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ ایک دوسرے کی طبیعت کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ مَیں جانتا ہوں کہ وہ درمیان میں کرنا چاہتے ہیں۔ ہم کافی آرام دہ موقف میں ہیں۔ ہم دونوں کافی اسٹروکس لگایا کرتے ہیں چنانچہ وہ (روہت) اگر تیز کھیلتے ہیں تو میں بیٹنگ کریز تبدیل کرنے میں رول ادا کرتا ہوں‘‘۔ دھون نے کہا کہ سچن ۔ سورو جوڑی طویل عرصہ تک کھیل چکی ہے اور ہمارے پاس بھی کافی وقت ہے۔ اس دوران ہم کئی ریکارڈس بنا سکتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ اس سے ملک اور ہم دونوں کو کافی فائدہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT