Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / روہت کیلئے گزشتہ چھ ماہ بہت مشکل رہے: ریتیکا

روہت کیلئے گزشتہ چھ ماہ بہت مشکل رہے: ریتیکا

نئی دہلی ۔24مئی (سیاست ڈاٹ کام)ممبئی انڈینس کو اپنی کپتانی میں تیسری مرتبہ آئی پی ایل چیمپئن بنانے والے کپتان روہت شرما کے لئے واپسی کرنا اور خود کو ثابت کرنا ایک چیلنج تھا اور گزشتہ چھ ماہ کا وقت ان کے لئے کافی دشوار تھا۔ روہت کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ نے ٹویٹر پر اپنے شوہر اور کپتان کے لئے ایک پیغام میں یہ انکشاف کیا ہے ۔ ممبئی نے رائزنگ پونے سوپر جائنٹس کو صرف ایک رن سے شکست دے کر آئی پی ایل10 کا خطاب جیتا ہے ۔ ہندستانی ٹیم کے اوپنر روہت گزشتہ چار ماہ چوٹ کی وجہ سے کوئی بھی میچ نہیں کھیل پائے تھے ۔ وہ نومبر2016 ہی سے میدان سے باہرتھے ۔ انہوں نے اکتوبر 2016 میں آخری مرتبہ ٹیم کی نمائندگی کی تھی اور چوٹ کی وجہ سے وہ انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ اور ونڈے سیریز اور بنگلہ دیش کے خلاف کوئی بھی ٹسٹ میچ نہیں کھیل پائے تھے ۔ان کی بیوی نے اپنے پیغام میں کہا اس لئے نہیں کہ تم نے آئی پی ایل کا خطاب اپنی ٹیم کو دلایا ہے اور کپتانی کی ہے بلکہ گزشتہ چھ ماہ میں نے آپ کو سب سے مشکل دور سے گزرتے ہوئے دیکھا ہے ۔ریتیکا نے لکھا آپ مشکل دور سے گزرنے کے بعد زیادہ مضبوط، تیز اور پختہ عزم کے ساتھ واپس لوٹے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT