Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / روہت کی خودکشی نہیں قتل پر آج سمینار

روہت کی خودکشی نہیں قتل پر آج سمینار

حیدرآباد ۔ 6 فبروری (سیاست نیوز) تعلیم بچاؤ کمیٹی تلنگانہ کے زیراہتمام پروانہ ہال گن فاونڈری میں 7 فبروری کو صبح 10 بجے روہت پر ایک سمینار منعقد ہوگا۔ بشیرباغ پریس کلب میں تعلیم بچاؤ کمیٹی کے اراکین کا ایک اجلاس 6 فبروری کو 11 بجے دن منعقد ہوا، جس میں پروفیسر انیل ایم گوپال،  پروفیسر چکردھر راؤ، پروفیسر ہرا گوپال، پروفیسر مدھو پرساد، پرنس گجیندر بابو (چینائی)، سرجیت، رمیش پٹنائک، کے لکشمی نارائن نے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ روہت نے خودکشی نہیں کی بلکہ اس کا قتل کیا گیا۔ یونیورسٹی کے ذمہ داران نے اس پر ظلم کیا ہے۔ تعلیم بچاؤ کمیٹی اس تعلق سے خاموش نہیں رہے گی۔ اس واقعہ کی گہرائی تک پہنچ کر خاطیوں کا پتہ لگائے گی اور انہیں کیفرکردار تک پہنچائے گی۔ سمینار میں پروفیسرس کے علاوہ پروفیسر کودنڈارام، دلیپ اور رمیش (مہاراشٹرا)، شری پرساد (کرناٹک) کے علاوہ میگھالیہ اور آندھراپردیش کے پروفیسرس مخاطب کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT