Thursday , May 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / روہت کی قیادت میں آج ہند۔سری لنکا پہلا ونڈے

روہت کی قیادت میں آج ہند۔سری لنکا پہلا ونڈے

دھرمشالہ ۔9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) مستقل کپتان ویراٹ کوہلی کی غیر موجودگی میں ہندوستانی ٹیم اپنی موجودہ فارم کو برقرار رکھتے ہوئے قائم مقام کپتان روہت شرما کی قیادت میں سری لنکا کے خلاف کل شروع ہو رہی ونڈے سیریز میں بھی شاندار آغاز کے لئے کوشاں ہوگی۔ہندستان نے سری لنکا کے خلاف مسلسل 10 مقابلے جیتنے کا ریکارڈ بنایا ہے ۔اس نے اس سال سری لنکا کو اسی کے گھر میں تینوں فارمیٹس میں 9-0 سے شکست دی اور اب اپنی گھریلو سیریز میں بھی اس کا مہمان ٹیم کے خلاف ناقابل شکست ریکارڈ شاندار رہاہے۔ ٹسٹ سیریز میں 1-0سے جیتنے کے بعد اب ٹیم تین میچوں کی ونڈے سیریز میں بھی کلین سویپ کرنیکی خواہاں ہے ۔ حالانکہاہم کھلاڑی کوہلی ممکنہ طور پر اپنی شادی کے لئے چھٹیوں پر ہیں اور ایسے میں یہ ذمہ داری اوپنر روہت کے کندھوں پر ہے ۔ ٹسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رن اور کئی ریکارڈ بنانے والے کپتان اور دنیا کے نمبرایک ونڈیبیٹسمین کوہلی کی غیرموجودگی احساس یقینا ٹیم رہے گا لیکن یہ باقی کھلاڑیوں کے اپنی صلاحیت ثابت کرنے کا بہترین موقع بھی ثابت ہوسکتا ہے ۔شریس ایر، روہت، منیش پانڈے ، لوکیش راہول، مہندر سنگھ دھونی، آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا، اجنکیا رہانے سبھی ٹیم کے بہترین اور تنہا کامیابی دلوانے کھلاڑی ہیں اور کوہلی کی غیر حاضری میں میچ کے اسکوربورڈ کو مضبوط رکھنے کی ذمہ داری انہی پر ہے ۔ٹسٹ سیریز سے باہر رہ کر آرام کرکے واپس لوٹے پانڈیا مڈل آرڈر میں اچھے اسکورر ہیں تو سابق کپتان اور ٹیم کے سب سے تجربہ کار دھونی یقینا ہی اپنے ’’ورچول‘‘کپتان کاکردار نبھائیں گے اور ان کی حکمت عملیاں اہم رہیں گی۔دھونی نے سری لنکا کے خلاف اس برس اسی کے گھریلو میدان پر کھیلے گئے پانچ ونڈیمیچوں کی سیریز میں اطمینان بخش کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور ناقابل شکست (ناٹ آؤٹ 45، 67، 49 ایک رن) کی اننگز کھیلی تھیں۔ لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی آخری ونڈے سیریز میں وہ ناکام رہے اس مرتبہ ان کے پاس ناقدین کو جواب دینے کا موقع ہے۔ اگرچہ بھروسے مند کہے جانے والے بیٹسمین اجنکیا رہانے کی ناقص فارم ضرور تشویش کا سبب ہے جن کی حالیہ ٹسٹ سیریز میں کافی خراب کارکردگی رہی ۔ اوپننگ میں روہت اور دھون پہلی پسند ہیں لیکن شکھر دھون کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ رہانے کو اوپننگ کا موقع ملے ۔ ایسے میں یہ ان کے لیے اہم ذمہ داری ہوگی کہ وہ ٹیم کو اچھی شروعات دلا سکیں۔رہانے نے آسٹریلیا کے خلاف آخری پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں 5، 55، 70، 53 اور61 رنوں کی بہترین نصف سنچریاں بنائیں لیکن جنوبی افریقہ سیریز سے قبل رہانے کی یہ خراب کارکردگی ٹیم انتظامیہ کے لئے بھی باعث تشویش بات ہے ۔حالانکہ ان کے فارم میں واپسی کی امید کی جا سکتی ہے ۔ دوسرے چھٹے نمبر پر کیدار جادھو کے کھیلنے کی امید ہے ۔ ٹیم میں شریس اور منیش کو بھی شامل کیا گیا ہے اور اگر دھون اور چوٹل جادھو دھرمشالہ میں نہیں کھیلتے ہیں تو ان دونوں کھلاڑیوں کو آخری الیون کا حصہ بنایا جا سکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT