Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / روہت کی موت کیلئے وائس چانسلر ذمہ دار :ملازمین

روہت کی موت کیلئے وائس چانسلر ذمہ دار :ملازمین

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : ایس سی ، ایس ٹی ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن آف بی ایس این ایل کے آل انڈیا جنرل سکریٹری بی ہنمنت راؤ نے یونیورسٹی آف حیدرآباد کے دلت ریسرچ اسکالر روہت و یمولا کی خود کشی کو قتل سے تعبیر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایچ سی یو کے وائس چانسلر اپا راؤ اور مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ اس کے مرتکب ہیں ۔ صحافتی نمائندوں سے جمعرات کو بات کرتے ہوئے ہنمنت راؤ نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وی سی اور مرکزی وزیر کے خلاف دلت لڑکے کو بالواسطہ خود کشی کے لیے اکسانے کے لیے ایس سی ، ایس ٹی ایٹراسٹیز ( پریونیش ) ایکٹ کے تحت فوجداری معاملہ درج کیا جائے ۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ایچ سی یو دیگر طلبہ کی معطلی کو برخاست کرے جنہیں روہت کے ساتھ سماجی مقاطعہ کا سامنا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ روہت کے افراد خاندان کو 50 لاکھ ایکس گریشیا اور خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT