Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / روہنگیاؤں پر ریمارکس کیلئے گوٹیرس کی فوجی سربراہ پر تنقید

روہنگیاؤں پر ریمارکس کیلئے گوٹیرس کی فوجی سربراہ پر تنقید

اقوام متحدہ ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹیرس نے آج میانمار کے فوجی سربراہ کے ان ریمارکس پر شدید افسوس کا اظہار کیا جہاں جنرل یو منگ آنگ لائنگ نے کہا تھا کہ میانمار کے دیگر نسلی گروپس سے روہنگیا مسلمانوں کی کوئی بھی قدر مشترک نہیں ہے۔ انٹونیو گوٹیرس نے کہا کہ میانمار کے قائدین عوام کے تمام طبقوں کو یکساں سمجھیں اور ایسا کوئی بیان نہ دیں جس سے منافرت میں اضافہ ہوتا ہو۔ فوجی سربراہ نے روہنگیاؤں کو بنگالی کہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT