Friday , September 21 2018
Home / دنیا / روہنگیاؤں کے لئے غیر ملکی امداد کی زیادہ امید نہیں: بنگلہ دیش

روہنگیاؤں کے لئے غیر ملکی امداد کی زیادہ امید نہیں: بنگلہ دیش

نیویارک ،27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ اسے روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے بہت کم غیر ملکی مالی مدد مل رہی ہے ، اب غیر ملکی مالی مدد کی زیادہ امید نہیں بچی ہے تو وہ ایک لاکھ روہنگیا پناہ گزینوں کو ایک غیر آباد جزائر میں منتقل کرنے میں لگنے والی زیادہ تر رقم خودہی برداشت کر رہا ہے ۔بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ محمد شہریار عالم نے اقوام متحدہ کے نیویارک دفتر میں بتایا کہ بنگلہ دیش خلیج بنگال میں واقع طوفان سے دلدلی ہوچکے جزیرے میں روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے مکانات بنانے پر 28 کروڑ ڈالر کی رقم خرچ کر رہا ہے۔ بنگلہ دیش غیر ملکی مالی امداد پر انحصار کرنے کی بجائے خود ہی بیشتر اخراجات برداشت کر رہا ہے ۔مسٹر شہریار نے کہاکہ ہم اس کے لئے کوئی مقررہ ہدف کا فیصلہ نہیں کر سکتے کیونکہ اس میں ایک خطیر رقم کی ضرروت ہے ۔ ابھی تک ہم اپنے فنڈس سے ہی مکانات کی تعمیر کر رہے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ عالمی برادری روہنگیاؤں کے لئے کتنا فنڈز مہیا کرا پائے گی۔

TOPPOPULARRECENT