Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / روہنگیائی باشندوں کو ہم سمندر میں نہیں پھینک رہے ہیں

روہنگیائی باشندوں کو ہم سمندر میں نہیں پھینک رہے ہیں

انسانی حقوق گروپس حکومت کو لکچر نہ دیں : کرن رجیجو
نئی دہلی ۔28 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر کرن رجیجو نے روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے مرکز کے اقدام پر نکتہ چینی کرنے والے انسانی حقوق گروپس کی مذمت کی ۔ انھوں نے کہاکہ ہندوستان نے زیادہ سے زیادہ تارکین کو پناہ دی ہے اور یہ کسی اور ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ تعداد تھی ۔ انھوں نے انسانی حقوق گروپس کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت کو ’’لکچر ‘‘ نہ دیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کو بدنام نہ کریں کہ پناہ گزینوں کی حالت یہاں کافی خراب ہے۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت روہنگیائی باشندوں کو سمندر میں پھینک نہیں رہی ہے اور نہ ہی اُنھیں گولی مار رہی ہے ۔ اس کے برعکس ہم اُن کی نشاندہی کرتے ہوئے واپسی کیلئے قانونی طریقہ کار پر عمل کررہے ہیں ۔ رجیجو نے کہاکہ ہندوستان دنیا بھر میں سب سے زیادہ انسانیت پسند ملک ہے ۔ لاکھوں پناہ گزیں یہاں رہتے ہیں ، دنیا میں ایسا کوئی دوسرا ملک نہیں جو اتنی زیادہ تعداد میں پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہوں ، لہذا ہمیں سبق نہ سکھائیں ، ہمیں لکچر نہ دیں۔

 

TOPPOPULARRECENT