Saturday , August 18 2018
Home / ہندوستان / روہنگیائی بچوں کی سرکاری اسکولوں میں داخلہ پر پنتھرس پارٹی کا احتجاج

روہنگیائی بچوں کی سرکاری اسکولوں میں داخلہ پر پنتھرس پارٹی کا احتجاج

جموں22فروری (سیاست ڈاٹ کام ) جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی نے جموں میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کو ریاست کی سیکورٹی اور آپسی بھائی چارہ کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کو فوراً سے پیشتر جموں سے باہر نہیں نکالا گیا تو پنتھرس پارٹی جموں سے قومی راجدھانی دہلی تک احتجاجی مہم چھیڑ دے گی۔پنتھرس پارٹی کا یہ بیان حکمران جماعت پی ڈی پی کے ترجمان اعلیٰ محمد رفیع میر کے بیان کہ ‘جموں میں روہنگیا پناہ گزینوں کے قیام کو مذہب کی عینک سے نہ دیکھا جائے ‘ کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے ۔ پنتھرس پارٹی کے درجنوں کارکنوں نے جمعرات کو یہاں چیئرمین ہرش دیو سنگھ کی قیادت میں روہنگیا اور بنگلہ دیشی پناہ گزینوں کی جموں میں موجودگی کے خلاف احتجاج کیا۔ ہرش دیو سنگھ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی سرکار پناہ گزینوں کو تمام سہولیات بشمول بجلی ، پانی اور ان کے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخلہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان جموں کو ایک جٹ ہوکر ان پناہ گزینوں کو جموں بدر کرنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT