Wednesday , December 12 2018

روہنگیائی بچوں کے حالات انتہائی بدترین:یونیسیف

اقوام متحدہ، 17 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی تنظیم ‘یونیسیف’ نے خبردار کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں نقل مکانی کے بعد لاکھوں روہنگیا بچوں کے حالات ‘تباہ کن’ ہیں۔ خدشہ ہے کہ انہیں نقل مکانی اور بیماریوں کا عذاب جھیلنا پڑ سکتا ہے ۔بنگلہ دیش میں یونیسیف کے سربراہ ایڈراڈ بیگبیدر نے کل مانسون اور طوفان کے اثرات پر متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پہلے ہی انسانیت کے لئے حالات خوفناک ہیں۔ ہزاروں بچے پہلے ہی خوفناک حالات میں رہنے پر مجبور ہیں اور ان کو بیماری، سیلاب، زمین کھسکنے اور ایک بار پھر سے نقل مکانی جھیلنا پڑ سکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT