Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / روہنگیائی شہریوں کوروکنے کیلئے بی ایس ایف کو بنگالی زبان کی تعلیم

روہنگیائی شہریوں کوروکنے کیلئے بی ایس ایف کو بنگالی زبان کی تعلیم

کلکتہ ؍24ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش سے متصل بنگال میں واقع 22حساس پوسٹوں پربارڈر سیکورٹی فورسیس(بی ایس ایف) نے سیکورٹی انتظامات کو سخت کرنے کے ساتھ طلایہ گردی تیز کردی ہے ۔اس کے علاوہ روہنگیائی مسلمانوں کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے بی ایس ایف جوانوں کو مقامی زبان بنگالی سکھائی جارہی ہے ۔بی ایس ایف کے ذرائع کے مطابق گرفتاری کے بعد زیادہ تر روہنگیائی اپنے آپ کو بنگلہ دیشی بتاتے ہیں ۔اس لیے بی ایس ایف کے جوانوں کو مقامی بنگالی زبان سکھائی جارہی ہے تاکہ پوچھ گچھ میں آسانی ہو ۔ زبان اور لہجہ بنگالی ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیشی اور روہنگیائی میں تفریق کرنا کافی مشکل ہوتا ہے ۔طویل پوچھ گچھ کے بعد روہنگیائی اپنی شناخت ظاہر کرتے ہیں ۔یہ 22حساس مقامات شمالی 24پرگنہ، مرشدآباد اور ندیا ضلع میں واقع ہیں ۔ہم نے طلایہ گردی میں اضافہ کرنے کے ساتھ مقامی سطح پر معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی اور جوانوں کو بنگالی زبان بھی سکھائی گئی ہے تاکہ مقامی لوگوں کی مدد سے روہنگیائی شہریوں کی آسانی سے شناخت کی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT