Friday , November 24 2017
Home / دنیا / روہنگیائی مسلمانوں کو بنگلہ دیش نے واپس کردیا

روہنگیائی مسلمانوں کو بنگلہ دیش نے واپس کردیا

کشتی میں خواتین ، بچے اور زخمی سوار ، میانمار فوج کے مظالم جاری
ڈھاکہ ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بنگلہ دیش کوسٹ گارڈز نے 31 روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کی کشتی کو واپس بھیج دیا جو اپنے ملک میانمار میں فوج کی تازہ کارروائی سے بچ کر یہاں پہنچے تھے ۔ سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ یہ کارروائی ایس وقت کی گئی جب کہ تقریبا 500 روہنگیا شہریوں نے میانمار کے رکھینے ریاست سے فرار اختیار کی اور وہ بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں آنا چاہتے تھے ۔ ان پناہ گزینوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہوں نے بتایا کہ وہ تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں ۔ عہدیدار نے کہا کہ 18 مرد افراد میں دو زخمی بھی تھے لیکن ہمیں ان سب کو واپس بھیج دینا پڑا ۔ میانمار کے مسلم اقلیتی علاقہ میں ایک ماہ سے خونریز فوجی کارروائی جاری ہے ۔ جس کے نتیجہ میں ہزاروں افراد یہاں سے فرار ہو کر سر حد پار کرچکے ہیں ۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ یہ تشدد نسلی خاتمہ کے مترادف ہے ۔ بنگلہ دیش میں تقریبا چار لاکھ روہنگیائی باشندے پناہ گزین کیمپس میں زندگی گزار رہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT