Wednesday , February 21 2018
Home / دنیا / روہنگیائی مسلمانوں کو شہریت دینے میانمار پر زور، اقوام متحدہ کمیٹی کی قرارداد

روہنگیائی مسلمانوں کو شہریت دینے میانمار پر زور، اقوام متحدہ کمیٹی کی قرارداد

اقوام متحدہ ۔ /16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی ایک کلیدی کمیٹی نے بھاری اکثریتی سے قرارداد منظور کرتے ہوئے میانمار کے حکام پر زور یا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی کارروائی ختم کرے ، بنگلہ دیش سے ان کی رضاکارانہ واپسی یقینی بنائے اور انہیں مکمل شہریت فراہم کرے ۔ جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی نے 57 ممالک پر مشتمل تنظیم اسلامی تعاون کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کو 135-10 کی بھاری اکثریت سے منظوری دی ۔ جبکہ 26 ارکان غیر حاضر رہے ۔ قرارداد کی مخالفت کرنے والے ممالک میں میانمار کا قریبی پڑوسی چین ، روس ، فلپائن ، ویتنام اور لاؤس شامل ہیں ۔ یہ قرارداد اب 193 رکنی جنرل اسمبلی کو پیش کی جائے گی اور ڈسمبر میں قطعی رائے دہی ہوگی ۔ سعودی عرب کے سفیر برائے اقوام متحدہ عبداللہ المعلمی نے او آئی سی کی جانب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میانمار میں مذہبی منافرت کی بدترین و غیر انسانی صورتحال دیکھنے میں آئی جہاں 6 لاکھ 20 ہزار روہنگیائی مسلمان بنگلہ دیش فرار ہونے کیلئے مجبور ہوئے

TOPPOPULARRECENT