Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / روہنگیائی مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے ارکان پارلیمنٹ سے دباؤ ڈالنے کی اپیل

روہنگیائی مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے ارکان پارلیمنٹ سے دباؤ ڈالنے کی اپیل

حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ) : سیکولر سوسائٹی سوشیل ورک کے صدر محمد احمد شریف نے ایک بیان میں برما ( میانمار ) میں روہنگیائی مسلمانوں پر مظالم اور قتل عام کے خلاف سخت احتجاج اور دکھ کا اظہار کیا اور برما میں مسلمانوں کی ہلاکتوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے سیکولر ذہن کے ارکان پارلیمنٹ سے برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کی ۔ نیز انہوں نے مسلم قائدین اور رہنماوں سے اپیل کی کہ وہ برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے وزیراعظم پر دباؤ ڈالیں کہ وہ اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT