Sunday , July 22 2018
Home / دنیا / روہنگیائی مسلمانوں کی گھر واپسی پر بنگلہ دیش-میانمار رضامند

روہنگیائی مسلمانوں کی گھر واپسی پر بنگلہ دیش-میانمار رضامند

ڈھاکہ / ینگون ،17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فوج کی کارروائی کی وجہ سے میانمار سے فرار ہونے والے لاکھوں روہنگیائی مسلمانوں کی واپسی کے معاملہ پر بنگلہ دیش اور میانمار کے درمیان اتفاق ہوگیاہے ۔ میانمار اور بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کر کے بتایا کہ بنگلہ دیش اس کے لئے اپنی سرحد پر پانچ ٹرانزٹ کیمپ قائم کرے گا۔ان کیمپوں سے روہنگیا مسلمانوں کو میانمار میں واقع دو مراکز میں بھیجا جائے گا۔ روہنگیائی مسلمانوں کی ملک واپسی کا عمل اگلے منگل سے شروع ہوگا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ا ینٹونیو گوتریس اور اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی نے کل بتایا کہ دونوں ممالک گزشتہ اگست مہینے میں میانمار کے مغربی صوبہ راکھین سے ظلم و زیادتی اورتشدد کی وجہ سے بنگلہ دیش فرار ہونے والے ساڑھے چھ لاکھ سے زیادہ روہنگیائی مسلمانوں کی واپسی کو لے کر فکر مند ہیں۔

بٹ کوائن کی خریداری میں
25 فیصد گراوٹ
سڈنی، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کے وزیر خزانہ کم ڈونگ یواون نے کہا کہ ریگولیٹری کارروائی میں اضافہ کے خوف سے ایشیائی ٹریڈنگ کے آغاز میں بٹ کوائن کی قیمت میں ایک چوتھائی کی کمی درج کی گئی۔ مسٹر یواون نے آج یہاں کہا کہ لکسمبرگ واقع ‘بٹ اسٹیمپ ایکسچینج’ میں بٹ کوائن کی قیمت 25 فیصد گراوٹ کے ساتھ بند ہوا اور اب بھی کرپٹوکرنسي کی ٹریڈنگ پر پابندی لگانے کا متبادل موجود ہے۔

TOPPOPULARRECENT