Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / روہنگیائی مسلمان منظم تشدد کا نشانہ : وزیراعظم ملیشیا

روہنگیائی مسلمان منظم تشدد کا نشانہ : وزیراعظم ملیشیا

سوبنگ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ملیشیا نجیب رزاق نے آج کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کو منظم تشدد بشمول اذیت رسانی، عصمت ریزی اور قتل کا سامنا ہے۔ اُنھوں نے بدھسٹ ملک میانمار میں روہنگیا اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ گزشتہ 15 سال کے دوران تقریباً 3 لاکھ روہنگیائی مسلمان پڑوسی ملک بنگلہ دیش فرار ہوگئے ہیں۔ ملیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے مضافات میں فضائیہ کے اڈے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ ہمیں ملنے والی اطلاعات کے مطابق روہنگیائی مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا ہے اور اُن پر رحم نہیں کیا جارہا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ دراصل یہ منظم انداز میں جاری کارروائی ہے۔

TOPPOPULARRECENT