Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / روہنگیائی پناہ گزینوں کے لیے ہندوستان کی راحت کاری اشیاء

روہنگیائی پناہ گزینوں کے لیے ہندوستان کی راحت کاری اشیاء

نئی دہلی ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : ہندوستان روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے راحت کاری سامان کی نئی کھیپ بنگلہ دیش بھیج رہا ہے ۔ بحریہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ تقریبا 700 ٹن راحت کاری اشیاء بحری جہاز آئی این ایس گھریال میں کاکناڈا بندرگاہ پر رکھی گئی ہیں ۔ اسے چٹگانگ ( بنگلہ دیش ) لے جایا جائے گا ۔ ہندوستان انسانی بنیادوں پر روہنگیائی پناہ گزینوں کو یہ مدد فراہم کررہا ہے ۔ ان میں اشیائے ضروریہ جیسے غذا ، کپڑے اور مچھردان ہیں جو تقریبا 62 ہزار خاندانوں میں تقسیم ہوں گے ۔ جاریہ ماہ کے اوائل میں بھی فضائیہ نے 50 ٹن راحت کاری اشیاء طیارے کے ذریعہ پہنچائے تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT