Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / روہنگیابحران کی یکسوئی کیلئے روڈ میاپ تیار کیا جائے

روہنگیابحران کی یکسوئی کیلئے روڈ میاپ تیار کیا جائے

جنوبی ایشیائی ممالک کی بائیں بازو جماعتوں کے سمینار میں قرارداد
کوچی ۔ /24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ایشیائی ممالک کی بائیں بازو جماعتوں نے بین الاقوامی برادری بشمول حکومت ہند ، میانمار ، بنگلہ دیش اور نیپال پر زوردیا ہے کہ وہ روہنگیا پناہ گزین بحران کی یکسوئی کیلئے روڈ پیاپ تیار کریں ۔ کمیونسٹ اور بائیں بازو جماعتوں کے ساؤتھ ایشین ریجنل سمینارمیں تمام پارٹیوں نے ایسے وقت شرکت کی جبکہ روہنگیا مسلمان میانمار کے رکھین اسٹیٹ میں لوٹ مار اور تشدد کا شکار ہیں ۔ وہ دوسرے ممالک میں پناہ لینے کیلئے مجبور ہیں ۔ دور روزہ سمینار میں قرارداد منظور کرتے ہوئے سنگین انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور یہ اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا کہ انتہاپسند اور بنیاد پرست طاقتیں اس صورتحال کا استحصال کرسکتی ہیں ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک بالخصوص میانمار ، بنگلہ دیش ، ہندوستان ، نیپال اور دیگر ممالک کو بین الاقوامی برادری کے ساتھ ملکر روڈ میاپ تیار کرنا چاہئیے تاکہ انسانی بحران حل ہوسکیں اور اس بات کا یقینی بنایا جاسکے کہ روہنگیا مسلمان آزاد اور باوقار زندگی گزارسکیں ۔ اس کانفرنس میں جنوبی ایشیائی ممالک بشمول نیپال ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے سینئر کمیونسٹ قائدین نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT