Wednesday , January 16 2019

روہنگیاؤں کی بازآبادکاری کیلئے تین مدارج کا تعین

ڈھاکہ 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) میانمار نے آج اپنے تین مرحلوں کے منصوبے کا انکشاف کیا جس کے تحت 7 لاکھ اقلیتی فرقے کے روہنگیا مسلمانوں کی بازآبادکاری کی جائے گی جو نسل کشی کے میانمار کی فوج کے الزامات کی وجہ سے پڑوسی ملک بنگلہ دیش فرار ہوگئے تھے۔ میانمار کے وزیرداخلہ کیاسائی نے جو بنگلہ دیش کے تین روزہ دورہ پر ہیں، آج بنگلہ دیش کے وزیرداخلہ اسدالزماں خان کمال سے ملاقات کرکے سینئر عہدیداروں کے ساتھ روہنگیا پناہ گزینوں کی بازآبادکاری کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت میانمار اِس سلسلہ میں مخلص ہے۔ اُنھوں نے اِس حقیقت کو تسلیم کیاکہ بنگلہ دیش میں صورتحال پناہ گزینوں کی موجودگی کی وجہ سے ابتر ہوچکی ہے۔ جیسا کہ کوفی عنان کمیشن نے اطلاع دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT