Friday , December 15 2017
Home / دنیا / روہنگیا ئی بحران کیلئے فوجی قیادت ذمہ دار:امریکہ

روہنگیا ئی بحران کیلئے فوجی قیادت ذمہ دار:امریکہ

واشنگٹن،19اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے میانمار کی فوجی قیادت کو روہنگیائی مسلمانوں پر سخت کارروائی کیلئے ذمہ دار قرار دیا ہے ۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کل ‘واشنگٹن سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹر نیشنل اسٹڈیزتھنک ٹینک’ میں کہا کہ میانمار کے صوبہ راکھین میں روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف کارروائی کیلئے وہاں کی فوجی قیادت ذمہ دار ہے ۔ تاہم انہوں نے میانمار کے فوجی لیڈرو ں کے خلاف کسی طرح کی کارروائی کرنے کے بارے میں کچھ نہیں کہا ۔مسٹر ٹلر سن نے کہا کہ راکھین علاقہ میں روہنگیا کے خلاف جس طرح کی کارروائی ہوئی ہے اسے دنیا صرف تماش بین کی طرح نہیں دیکھ سکتی ۔راکھین میں جو بھی ہورہاہے اس کیلئے واضح طور سے فوجی قیادت ذمہ دار ہے ۔انہوں نے کہا کہ روہنگیا کے حالات پر امریکہ کو تشویش ہے ۔امریکی ایوان کے 43ممبران نے میانمار کے فوجی لیڈروں کے امریکہ کے دورہ پر پابندی لگانے کیلئے ٹرمپ انتظامیہ سے درخواست کی ہے ۔ان ممبران نے ٹلر سن کو ایک مکتوب لکھ کر روہنگیا کے خلاف تشدد کے لئے ذمہ دار لوگوں کے خلاف پابندی لگانے کی اپیل کی ہے ۔

 

ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر
روس اور اسرائیل کی بات چیت
ماسکو،19اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کے ولادیمیر پوتن نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سے ایران کے نیوکلیائی پروگرام پر بات چیت کی ہے ۔روس کے صدر کے دفتر نے کل ایک بیان جاری کرکے کہا کہ مسٹر پوتن اور نیتن یاہو نے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے ۔دونوں لیڈروں نے اس دوران ایرا ن کے نیوکلیئر پروگرام پر گفت وشنید کی۔ اس کے علاوہ دونوں لیڈروں نے شام کے تازہ حالات پر بھی بات چیت کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT