Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / روہنگیا باغیوں کی جنگ بندی کی مدت ختم

روہنگیا باغیوں کی جنگ بندی کی مدت ختم

ینگون،10اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کی حکومت نے آج کہا کہ روہنگیا باغیوں کی جنگ بندی کی مدت ختم ہوگئی ہے لیکن کسی بھی علاقہ سے حملہ کی کوئی رپورٹ نہیں ہے ۔روہنگیا سالویشن آرمی نے 10ستمبر کو ایک مہینہ کیلئے جنگ بندی کا اعلان کیا تھاجو آج ختم ہوگیا۔میانمار کی حکومت ان باغیوں کو دہشت گرد قرار دیتی ہے ۔میانمار کے ریاست راکھین میں روہنگیااقلیت کے خلاف فوج کی جاری مہم میں گزشتہ 25اگست کے بعد سے اب تک پانچ لاکھ 20ہزار روہنگیا مسلمان میانمار چھوڑ چکے ہیں ۔اس تشدد کی دنیا کے کئی ممالک نے مذمت کی ہے ۔اقوام متحدہ نے اسے نسلی تشدد قرار دیا ہے۔ تاہم میانمارکی حکومت نے نسلی قتل عام کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے ارکان روہنگیا سالویشن آرمی کی جنگ بندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ کسی طرح کاسودا نہیں کیا جاسکتا۔ سرکار کے ایک ترجما ن نے آج کہا کہ انہیں ایسی اطلاعات ملی ہیں کی روہنگیا سالویشن آرمی کی جانب سے حملے کئے جاسکتے ہیں ،لیکن اب تک حملہ کی کوئی رپورٹ نہیں ہے ۔باغیوں نے کل کہا تھا کہ جنگ بندی ختم ہونے کے باجود و امن قائم کرنے کیلئے حکومت کی کوئی بھی پہل کرنے تیارہیں۔

TOPPOPULARRECENT