Monday , September 24 2018
Home / دنیا / روہنگیا بحران :حسینہ واجد کی ہندوستان سے میانمار پر دباؤ کی اپیل

روہنگیا بحران :حسینہ واجد کی ہندوستان سے میانمار پر دباؤ کی اپیل

ڈھاکہ،21فروری(سیاست ڈاٹ کام)بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے زور دیکر کہا ہے کہ اگر ہندوستان روہنگیا ئی بحران کے معاملہ پر میانمار پر زور ڈالے تو بنگلہ دیش میں رہ رہے روہنگیائی مسلمانوں کی اپنے ملک میانمار ،رخائن میں واپسی آسان ہوسکتی ہے ۔ بنگلہ دیش کی وزیراعظم نے اپنے مذکورہ خیالات کا اظہار گنو بھابن میں واقع آفس-رہائش گاہ پر پہنچنے والے ہندوستان کے صحافیوں کے ایک وفد سے کیا۔ انسٹی ٹیوٹ آف کانفلکٹ ،لا اینڈ ڈیولپمنٹ اسڈیز (آئی سی ایل ڈی ایس ) کے زیر اہتمام سہ روزہ بنگلہ دیش-انڈیا ڈائیلاگ میں دہلی اور کولکاتہ کے صحافی شرکت کررہے ہیں۔ اس مذاکرہ میں ہندوستان کے تیئیس (23) جس میں کولکاتہ اور نئی دہلی سے بالترتیب 13اور 10 اور 40 بنگلہ دیش کے 40 صحافی اس میں شرکت کررہے ہیں۔ شیخ حسینہ نے اس موقع پر کہا کہ روہنگیائی بحران کے حل کیلئے ہندوستان کو میانمار پر دباؤ ڈالنا چاہئے اور اس قضیہ کے تدارک کیلئے عالمی سطح پر کام کرنا چاہئے تاکہ بنگلہ دیش میں رہنے والے روہنگیائی اقلیتوں کی واپسی کا راستہ آسان ہوجائے اور پھر سے انہیں ظلم و ستم کا نشانہ نہ بننا پڑے ۔ ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے بارے میں بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات شاندار ہیں اور اس معاملہ پر کوئی تلخی نہیں ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT