Monday , July 16 2018
Home / دنیا / روہنگیا بحران : میانمار کی حکومت اور فوج اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل

روہنگیا بحران : میانمار کی حکومت اور فوج اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل

اقوام متحدہ ۔ /15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ میں میانمار کی افواج کو پہلی مرتبہ عالمی ادارے کی جانب سے حکومت اور جنگجو گروپوں کی بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ تنازعات سے گہرے علاقے میں مبینہ طور پر ریپ اور دیگر جنسی استحصال کے واقعات ہیں ۔ امریکی خبررساں ادارے اسوسی ایٹیڈ پریس (اے پی) کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گوٹریس کی جانب سے سلامتی کونسل کو بھیجی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی میڈیکل اسٹاف اور بنگلہ دیش میں رہنے والے تقریباً 7 لاکھ روہنگیا مسلمانوں نے نشاندہی کی ہے کہ بیشتر روہنگیا مسلمانوں کو بدترین جسمانی تشدد اور جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کا کہنا تھا کہ یہ واقعات مبینہ طور پر میانمار فوج ، جوٹا ٹمادا کے نام سے جانی جاتی ہے ، ان کی جانب سے اکٹوبر 2016 سے اگست 2017 ء کے عرصے میں روہنگیا آبادی میں جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران پیش آئے ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ میانمار کی افواج نے مسلمانوں کے خلاف آپریشن میں جنسی حملوں ، انتہاپسندی اور روہنگیا مسلمانوں کو اجتماعی سزادینے کا طریقہ کار اپنایا جس کا مقصد تھا کہ وہ میانمار چھوڑکر ہجرت کرنے پر مجبور ہوجائیں ۔

TOPPOPULARRECENT