Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / روہنگیا بحران : میزورم سرحد پر سخت سکیورٹی

روہنگیا بحران : میزورم سرحد پر سخت سکیورٹی

ایزال ۔ 10 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں پڑوسی ملک میانمار سے روہنگیا مسلمانوں کے داخلہ کو روکنے کے لئے میزورم ۔ میانمار سرحد پر آسام رائفلس کی آٹھ اضافی کمپنیاں تعینیات کی گئی ہیں۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ مرکز کی ہدایت پر چوکسی سخت کردی گئی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی روہنگیائی مسلمان ملک میں داخل نہ ہو۔ انھوں نے روہنگیائی شہریوں کے میزورم میں داخلے کے بارے میں شبہ ظاہر کیا ، کیونکہ میانمار میں رکھین اسٹیٹ سے یہ کافی دور ہے ۔ اس کے علاوہ میزورم کے عوام کی زبان ، مذہب اور تہذیب بھی اُن سے بالکل الگ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT