Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / روہنگیا بحران پر آنگ سانگ سوچی کل قوم سے خطاب کریں گی، اقوام متحدہ کی توجہ مرکوز

روہنگیا بحران پر آنگ سانگ سوچی کل قوم سے خطاب کریں گی، اقوام متحدہ کی توجہ مرکوز

بنکاک ۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) میانمار میں رکھین اسٹیٹ جل رہا ہے اور روہنگیائی شہری یہاں سے فرار ہورہے ہیں ۔ان حالات میں سیول لیڈر آنگ سانگ سوچی بحران کے سلسلے میں پہلی مرتبہ قوم سے خطاب کریں گی ۔ وہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے نیویارک میں خطاب کرنے والی تھیں اس کے بجائے وہ قوم سے منگل کو ٹیلی ویژن پر خطاب کریں گی ۔ روہنگیا میں انسانی بحران پر اپنی خاموشی ختم کرتے ہوئے وہ توقع ہے کہ صورتحال کے بارے میں ساری دنیا کے سامنے اپنا موقف واضح کریں گی ۔ اقوام متحدہ سکریٹری جنرل اینٹونیو گٹریس نے کہا کہ سوچی کی تقریر کا بغور جائزہ لیا جائے گا اور ملک میں خونریزی روکنے کیلئے یہ انہیں آخری موقع ہوگا ۔ رکھین اسٹیٹ میں نسلی صفایہ جاری ہے جس میں لاکھوں مسلمانوں متاثر ہوئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT