Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / روہنگیا بچوں کو مہلک بیماری سے بچانے کے لئے ٹیکہ اندازی مہم

روہنگیا بچوں کو مہلک بیماری سے بچانے کے لئے ٹیکہ اندازی مہم

اقوام متحدہ، 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) میانمار سے لاکھوں کی تعداد میں نقل مکانی کرکے بنگلہ دیش پہنچ رہے روہنگیا پناہ گزینوں کے بچوں کو خسرہ، روبیلا اور پولیو جیسی جان لیوا بیماریوں سے بچانے کے لئے عالمی ادارہ صحت نے ٹیکہ اندازی مہم شروع کی ہے ۔اقوام متحدہ کی جانب سے کل یہاں جاری ایک بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) 68 پناہ گزین کیمپوں میں موجود 15 سال سے کم عمر کے تقریبا ڈیڑھ لاکھ روہنگیا بچوں کی ٹیلکہ اندازی کے لئے بنگلہ دیش کی وزارت صحت کی جانب سے چلائی جانے والی مہم میں تعاون کر رہا ہے ۔اقوام متحدہ کی صحت سے متعلق ایجنسی نے سات روزہ مہم چلائی ہے جس کا انتظامات اور نگرانی بھی وہی کرے گی۔ یونیسیف اس مہم کے لئے ٹیکے سرنج اور وٹامن اے کیپسول فراہم کرے گا۔غور طلب ہے کہ اقوام متحدہ کی تشخیص کے مطابق 25 اگست کو میانمار میں بھڑکے تشدد کے بعد سے اب تک چار لاکھ 10 ہزار روہنگیامہاجر بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں جن میں سے 60 فیصد بچے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT