Tuesday , October 23 2018
Home / دنیا / روہنگیا مسئلہ:آسیان ممالک کے درمیان بات چیت کا امکان

روہنگیا مسئلہ:آسیان ممالک کے درمیان بات چیت کا امکان

منیلا، 13نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آسیان اجلاس میں آسیان ممالک کے رہنما جنوبی چین کے سمندر جیسے تنازعہ کے اہم مسئلہ کے علاوہ روہنگیا پناہ گزین بحران پر بات کر سکتے ہیں۔آسیان سربراہی اجلاس اور دیگر اہم مذاکرات سے الگ فلپائن کے سکریٹری خارجہ ایلن پیٹر کائے تانو نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ آسیان کے رکن ملک روہنگیا پناہ گزین جیسے اہم معاملات پر بات چیت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران کا سامنا کر رہا رکن ملک میانمار اس بحث کا آغاز کرے تو بہتر ہو گا۔ملیشیا کے وزیر خارجہ انافہ امان نے کہا کہ میانمار کے صوبہ راکھین میں جو کچھ ہو رہا ہے ، اس سے وزیر اعظم نجیب رزاق بہت زیادہ متفکر ہیں۔اس سے پہلے اتوار کو میانمار کی لیڈر آنگ سان سو چی نے کاروبار ی سرمایہ کاری سربراہی اجلاس میں روہنگیا معاملہ کو درکنار کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ملک میں اصلاحات کو آگے بڑھایا جانا چاہئے جس سے خواتین کو بااختیار بنائے جانے میں مدد ملے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT