Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / روہنگیا مسئلہ : میانمار بنگلہ دیش سے بات چیت کیلئے تیار

روہنگیا مسئلہ : میانمار بنگلہ دیش سے بات چیت کیلئے تیار

ینگون / ڈھاکہ، 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) میانمار اپنے یہاں سے فرار ہو کر بنگلہ دیش آئے روہنگیا مسلمانوں کے مسئلہ کے حل کے لئے بنگلہ دیش سے بات چیت شروع کرے گا۔میانمار کے ایک سینئر افسر نے آج یہ اطلاع دی۔ایک اندازے کے مطابق تقریبا 65ً ہزار مسلمان تین ماہ پہلے راکھن ریاست پر ہوئے حملے کے بعد میانمار سے بھاگ کر سرحد پار کرکے بنگلہ دیش میں آ گئے تھے ۔میانمار کی لیڈر آنگ سان سوچی نے بے وطن روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کے مسئلے کے حل کے لئے اپنے ایک خصوصی قاصد کو اس ہفتے بنگلہ دیش بھیجا ہے ۔بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے میانمار کے نائب وزیر خارجہ کیاو ٹن سے کہا ہے کہ میانمار کو بنگلہ دیش میں مقیم تمام روہنگیا مسلمانوں کو قبول کرنا ہوگا۔ادھر میانمارکی وزارت خارجہ کی ترجمان آئی آئی سو نے کہا کہ دونوں ملک جلد ہی ‘شناخت اور تصدیق کے عمل’ پر بات چیت شروع کریں گے ۔میانمار کی ترجمان نے کہا، ”اگر یہ پناہ گزین میانمار کے پائے جاتے ہیں تو مناسب وقت پر انہیں اپنے ملک لایا جائے گا۔انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ بات چیت کے لئے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی ہے ۔وہیں دوسری طرف بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں نے چونکانے والے انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ میانمار کی پولیس اور فوج ان کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان پر جنسی حملہ اور وحشیانہ قتل کرتے ہیں۔ پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے من مانے طریقے سے دیہاتیوں کو گرفتار کیا اور ان کے گھروں میں آگ لگا دی۔

TOPPOPULARRECENT