Friday , August 17 2018
Home / ہندوستان / روہنگیا مسئلہ ہندوستان اقوام متحدہ میں اٹھائے ‘ بنگلہ دیش

روہنگیا مسئلہ ہندوستان اقوام متحدہ میں اٹھائے ‘ بنگلہ دیش

کولکاتہ 15 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش چاہتا ہے کہ میانمار روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس بلالے اور اسے امید ہے کہ ہندوستان اس سلسلہ میں اقوام متحدہ میں ایک قرار داد پیش کریگا ۔ بنگلہ دیش کے وزیر مشرف حسین نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش جیسے غریب ملک کیلئے یہ مناسب نہیں ہے کہ اتنی بھاری تعداد میں روہنگیا پناہ گزینوں کو ایک طویل وقت تک غذا فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستان اقوام متحدہ میں ایک قرار داد پیش کرے تاکہ میانمار اپنے روہنگیا باشندوں کو بنگلہ دیش سے واپس بلالے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے محدود وسائل کے ساتھ انہیں زندگی بھر پناہ نہیں دے سکتے ۔ مشرف حسین بنگلہ دیش کے وزیر ہاوزنگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر بنگلہ دیش نے روہنگیا باشندوں کو پناہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اگر ہم انہیں واپس ڈھکیل دیتے تو انہیں ہلاک کردیا جاتا ۔ ایک اندازہ کے مطابق 6,20,000 روہنگیائی باشندے میانمار میں فوج کی جانب سے مظالم ڈھائے جانے کے بعد فرار ہوکر بنگلہ دیش میں پہونچ چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق میانمار میں سرکاری فوج کی کارروائیوں میں تقریبا 6,700 روہنگیائی مسلمان ہلاک ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT