Friday , November 17 2017
Home / ہندوستان / روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یگانگت، کشمیرمیں پرتشدد مظاہرے

روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یگانگت، کشمیرمیں پرتشدد مظاہرے

سرینگر ، 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں نماز جمعہ کے موقع پر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ اس دوران جنوبی کشمیر کے قصبہ اننت ناگ میں احتجاجیوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں ایک سینئر پولیس عہدیدار سمیت 6 اہلکار زخمی ہوگئے ۔احتجاجیوں نے مشتعل ہوکر ریاستی پولیس کی ایک گاڑی کوبھی نذر آتش کردیا ۔ ریاستی پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہاکہ اننت ناگ میں دو افسروں سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ صورتحال قابو میں ہے ۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ احتجاجیوں نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد یوسف کے سمیت 6 پولیس اہلکاروں کی پٹائی کی جنہیں فوری طور پر ضلع اسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ کشمیر کی تمام مذہبی جماعتوں نے اس جمعہ کو برما کے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ یوم یگانگت کے طور پر منانے اور برمی مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT