Monday , December 11 2017
Home / دنیا / روہنگیا مسلمانوں پر زیادتی کیخلاف میانمار کی فوج کی تفیش کا آغاز

روہنگیا مسلمانوں پر زیادتی کیخلاف میانمار کی فوج کی تفیش کا آغاز

ینگون۔14اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) میانمار میں فوج نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کارروائی کے دوران فوجیوں کی زیادتیوں کی داخلی تحقیقات شروع کردی ہے ۔کمانڈر ان۔چیف کی آفس نے کل بتایا کہ اس کیلئے لیفٹنٹنٹ جنرل ایئے ون کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس نے اپنا کام شروع کردیا ہے ۔سینئر جنرل من آنگ ہلائنگ نے فیس بک پر ایک بیان پوسٹ کیا ہے جس کے مطا بق کمیٹی تفتیش کرے گی۔کیا فوجیوں نے ضابطہ اخلا ق پر عمل کیا ہے ؟ کیا انہوں نے مہم کے دوران صحیح طریقے سے احکامات پر عمل کیا ہے ؟اس کے بعد (کمیٹی)پوری تفصیلات جاری کرے گی۔قابل غور ہے کہ میانمار سے بنگلہ دیش نقل مکانی کرنے والے بیشتر روہنگیا مسلمانوں نے میانمار کی فوج پر قتل،عصمت دری اور آگ لگانے کا الزام لگایا ہے ،لیکن وہاں کی فوج نے ان سبھی الزامات کو خارج کیا ہے اور کہا کہ روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف کارروائی بودھ اکثریت والے میانمار کے آئین کے مطابق کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT