Tuesday , December 18 2018

روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام میانمار حکومت کا تحقیقات سے انکار

ینگون۔12اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) میانمار کی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کے غیر انسانی جرائم کی تحقیقات کیلیے بین الاقوامی فوجداری عدالت کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق میانمار کی حکومت کے مشیر اعلی اور وزیر خارجہ آنگ سان سوچی کے دفتر نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے میانمار، بین الاقوامی فوجداری عدالت کا رکن نہیں ہے اس لیے اس کی نظر میں اس عدالت کے مطالبے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ اقوام متحدہ میں بنگلہ دیش کے سفیر مسعود بن مومن نے بدھ کو بین الاقوامی فوجداری عدالت سے درخواست کی تھی کہ ایک قرار داد منظور کرکے، روہنگیا مسلمانوں کے حالات اور ان کے ساتھ ہونے والے وحشیانہ مظالم کی تحقیقات کے لیے ایک مدت کا تعین کیا جائے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT