Monday , December 18 2017
Home / دنیا / روہنگیا مسلمانوں کیلئے ’’ صحت مشن‘‘

روہنگیا مسلمانوں کیلئے ’’ صحت مشن‘‘

کاکس بازار، بنگلہ دیش ۔ 26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے برما کے بارڈر پر بنگلہ دیش کے سرحدی شہر کاکس بازار میں قائم کئے گئے روہنگیا مسلمان مہاجرین کے کیمپوں میں امدادی سرگرمیاں جوش و جذبے سے جاری ہیں۔ 20 ہزار سے زائد غذائی پیاکٹس کی تقسیم اور واٹر پروجیکٹ کے بعد المصطفیٰ نے بیمار اور لاچار روہنگیا مہاجرین کو مفت طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ” صحت مشن ” بھی شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایک عارضی ہاسپٹل بنایا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹرس مختلف شفٹوں میں مسلسل خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
المصطفیٰ کے عارضی ہاسپٹل میں ہر طرح کی بیماریوں کی ادویات وافرمقدار میں موجود ہیں۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے صدرنشین عبدالرزاق ساجد نے یہ بات بتائی۔

 

TOPPOPULARRECENT