Monday , May 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے کرسٹیانو رونالڈوکا خوبصورت پیغام

روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے کرسٹیانو رونالڈوکا خوبصورت پیغام

لندن/18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ریال میڈرڈ کیاسٹرائیکراوراسٹارفٹبالرکرسٹیانو رونالڈونے مظلوم روہنگیا مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کردی۔پرتگال سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ سپراسٹارنے عالمی برادری سے بنگلا دیش میں پناہ گزین روہنگیا مسلمان کی مدد ے لیے درخواست کی ہے۔جی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکرسٹیانو رونالڈو نے دوتصاویرشیئرکی ہیں۔ ایک تصویرتوکرسٹیانو کی اہپنے بچوں کے ہمراہ ہے جبکہ دوسری تصویر میں ایک روہنگیا مسلمان اپنے معصوم بچے کو اٹھائے بنگلا دیش میں کسی طبی مرکز کیباہر کھڑا ہے۔یہ تصویر ان پر ہونے والے مظالم و مصائب کی داستان بخوبی بیان کررہی ہے ۔ اسٹار فٹبالرنے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم سب اپنے بچوں سے بہت پیار کرتے ہیں۔ روہنگیا کے پناہ گزینوں کی مدد کیجئے۔دد کے لیے رونالڈو نے ٹوئٹر پر لنک بھی شیئر کیا ہے۔کرسٹیانو رونالڈو چیمپئنز لیگ میں کسی ایک کلب کی جانب سے 100 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔ یہ اعزاز انہوں نے حال ہی میں فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے خلاف دوگولز کرکے پایا۔ ریال میڈرڈ نے حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی

TOPPOPULARRECENT